اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل - ذہنی حالت ٹھیک نہیں

ضلع گڈا کے پوڑیہ ہاٹ تھانہ علاقے میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔

جھارکھنڈ: ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل
جھارکھنڈ: ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل

By

Published : Jul 18, 2020, 8:23 AM IST

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گڈا کے تھانہ پوڑیہ ہاٹ علاقہ کے نوڈیہا گاؤں میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ شوہر گذشتہ کچھ دنوں سے علیل تھا اور اس کی ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں تھی۔ دراصل سورج منی سورین کے شوہر فیلمون باسکی کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔ اس کے علاج کے لیے جھاڑ پھونک اور علاج دونوں چل رہا تھا۔ بیوی سورج منی نے بتایا کہ 'اس کا شوہر گھر میں عجیب و غریب حرکت کرتا تھا۔

جھارکھنڈ: ڈنڈے سے پیٹ پیٹ کر شوہر کا قتل

سورج منی نے بتایا کہ 'اس کا شوہر کبھی اس کے سر کا بال مانگتا تھا اور کبھی کبھی روح کی طلب کرتا تھا۔ سورج منی نے پریشان ہو کر اپنے شوہر کو ڈنڈے سے پیٹ دیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ اس نے بتایا کہ 'اس کا شوہر پاگلوں کی طرح حرکت کرتا تھا۔ متوفی کے بچوں کا کہنا ہے کہ 'ان کی والدہ نے شیطان بھاگو، شیطان بھاگو بول کر والد کو ڈنڈے سے پیٹا جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی۔

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details