اردو

urdu

By

Published : Sep 29, 2019, 1:19 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

ETV Bharat / state

ہاتھی ٹرین کی زد میں

جمشید پور چکولیا کے قریب بھانج پور میں اوڈیشہ سے بالشور جانے والی مسافر ٹرین ہاتھی سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں ہاتھی کو شدید چوٹیں آئی ہے جبکہ انجن کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے۔

ہاتھی ٹرین کی زد میں

اطلاع کے مطابق ہاتھی جنگل سے ریلوے ٹریک کو پار کررہا تھا ، اسی دوران بھانج پور سے بالاشور جارہی مسافر ٹرین ٹریک پر آگئی جس سے ہاتھی ٹکرا گیا۔ اس حادثے میں ہاتھی شدید طور پر زخمی ہوگیا جبکہ ٹرین میں سوار مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہے ۔

ہاتھی ٹرین کی زد میں۔ویڈیو

ٹرین اور ہاتھی کے مابین ٹکر اتنا زوردار تھا کہ ٹرین کے انجن کو مکمل طور پر نقصان پہنچا ہے جبکہ ہاتھی کا پاؤں بری طرح زخمی ہےجس کے بعد ہاتھی کسی طرح ریلوے ٹریک سے اتر کر جنگل کی طرف چلا گیا۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 10:57 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details