گُملا: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع گملا کے صدر تھانہ علاقے میں بدھ کی دیر رات دو لوگوں کو بائک کے ساتھ زندہ جلا دینے کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ جن لوگوں کو زندہ جلایا گیا ہے ان میں سُنیل اُراؤ اور آشیش اُراؤ کے نام شامل ہیں۔ اس واردات کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے بعد دونوں کسی طرح وہاں سے بھاگ کر گاؤں پہنچا، جس کے بعد دونوں کو صدر ہسپتال میں بھرتی کرایا، جہاں ڈاکٹروں نے نازک حالت دیکھ کر ریمس ریفرل کر دیا۔ ریمس میں علاج کے دوران سنیل اُراؤ کی موت ہوگئی Jharkhand Gumla rape case, one rape accused died in Jharkhand ۔
اس معاملے کی جانکاری جب گاؤں کے لوگوں کو ملی تو وہ لوگ احتجاج کرنے لگے اور خون کے بدلے خون کی مانگ کرنے لگے۔ معاملے کی جانکاری پولیس کو ملی تو موقع پر ایس ڈی پی او منیش چاند، تھانہ انچارج سمیت دیگر پہنچے اور ماحول کو پرامن بنایا۔
جھارکھنڈ میں ریپ کے ملزموں کو زندہ جلا دیا گیا مقتول سنیل کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ کشنو اُراؤ بدھ کی دیر رات کچھ لوگوں کے ساتھ گاؤں پہنچا اور سنیل اور آشیش کو بات کرنے کے بہانے اپنے ساتھ گاؤں لے گیا۔ اس کے بعد دونوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور پھر دونوں پر کیروسین ڈال کر آگ کے حوالے کر دیا گیا۔ آگ لگنے کے بعد دونوں کسی طرح سے بھاگ کر گاؤں پہنچے۔ لیکن اس دوران دونوں بُری طرح جھلس کر جل گئے۔ گاؤں کے لوگوں نے انہیں ہسپتال پہنچایا اور رانچی ریمس ریفر کر دیا گیا۔ جہاں علاج کے دوران سُنیل اُراؤ کی موت ہوگئی ہے جب کہ آشیش کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔
جھارکھنڈ میں ریپ کے ملزموں کو زندہ جلا دیا گیا مزید پڑھیں:
معاملے کی جانکاری دیتے ہوئے ایس ڈی پی او منیش چندر لال نے بتایا کہ دونوں ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کے ملزم ہیں اور انہیں بدلے کی نیت سے زندہ جلایا گیا ہے۔ مینش چندر نے بتایا کہ عصمت دری متاثر کے گھر والوں نے ان کو گاؤں سے بُلایا، جہاں دیگر لوگوں کے ساتھ میٹنگ کی اور پھر ان دونوں کے سات مارپیٹ کی۔ اس کے بعد دونوں کو بائک کے ساتھ زندہ جلانے کی کوشش کی گئی۔