اردو

urdu

ETV Bharat / state

قبائلی خواتین کا انوکھا ماسک - جھارکھنڈ کی قبائلی خواتین نے ایک منفرد طریقہ نکالا ہے.

کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے جھارکھنڈ کی قبائلی خواتین نے ایک منفرد طریقہ نکالا ہے.

قبائلی خواتین کا انوکھا ماسک
قبائلی خواتین کا انوکھا ماسک

By

Published : Apr 14, 2020, 9:22 PM IST

جھارکھنڈ: کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اور حکومت کے جانب سے اس وبا سے عوام کو بچانے کے لئے تمام طرح کے اقدامات کیے جا رہے ہیں، اس دوران کورونا سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے جھارکھنڈ کی قبائلی خواتین نے ایک منفرد طریقہ نکالا ہے.

دراصل، کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ماسک کو حفاظتی ڈھال مانا جا رہا ہے اور اسی وجہ سے ہر شخص تک ماسک فراہم کرنے کی کوشش بھی کی جا رہی ہے.ان سب کے علاوہ، جھارکھنڈ کے قبائلی اکثریتی گاؤں دیوگھر میں، خواتین نے کلینیکل ماسک کا ایک انوکھا متبادل تلاش کیا ہے۔ یہاں کی خواتین نیم کے پتے سے ماسک بنا کر کورونا جیسی وبا کو چیلنج کررہی ہیں۔

قبائلی خواتین کا انوکھا ماسک

نیم کے پتوں کا ماسک پہننے والی خواتین کا کہنا ہے کہ نیم کے پتوں کی خصوصیات کی وجہ سے کورونا وائرس سے ان کی پوری سیکورٹی ہوتی ہے. فصل کی کٹائی سے لے کر دیگر زرعی کام خواتین نیم اور دیگر دواؤں کی خصوصیات والے پتوں کا ماسک پہن کر ہی پورا کر رہی ہیں.

قبائلی خواتین ہر روز نیم کے تازہ پتے جمع کرتی ہیں اور اس سے ماسک تیار کرتی ہیں۔ اس کام میں ان کے جانب سے عوامی دوری کا بھی پورا خیال رکھا جاتا ہے. گاؤں کے مردوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ وزیر اعظم نے حال ہی میں ماسک پہنے کا مشورہ دیا تھا۔ اور یہ بھی کہا تھا کہ کسی کے پاس اگر کلینیکل ماسک نہیں ہے تو ماسک کے طور پر وہ صاف کپڑا استعمال کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details