مہاآرتی میں رانچی سے شامل ہونے آئے دیویانند مہاراج نے کہا کہ جب بیچ سڑک پر نماز پڑھی جاسکتی ہے تو ہنو مان چالیسا کیوں نہیں ۔
بیچ سڑک پر ہندو عقیدتمندوں نے ہنومان چالیسا پڑھا
ریاست جھارکھنڈ کے شہر جمشید پور کے ساکشی ہنومان مندر میں گذشتہ روز ہزاروں ہندو مذہب کے عقیدت مندوں نے بیچ سڑک پر ہنومان چالیسا پڑھا، جس سے ٹریفک جام ہوگیا۔
بیچ سڑک پر ہندو عقیدمندوں نے ہنومان چالیسا پڑھا
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کے روز بھی مانگو ہنومان مندر سے اس طرح کی تقریب کی شروعات کی گئی ہے۔
مہاآرتی کے انتظامیہ نیرج نے بتایا کہ ہر منگل کو شہر کے کسی بھی مندر میں اس طرح کی تقریب کا انتظام کیا جائے گا۔
یہ تقریب جھارکھنڈ کے سبھی جگہوں میں منعقد کیے جائیں گے۔