اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کا کوئی کیس نہیں آیا - کورونا وائرس

بدھ کے روز جھارکھنڈ حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کے ایک بھی معاملے سامنے نہیں آئے ہیں۔

جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کے کوئی معاملے نہیں
جھارکھنڈ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کے کوئی معاملے نہیں

By

Published : Apr 9, 2020, 11:50 AM IST

جھارکھنڈ میں بدھ کے روزکورونا مثبت کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اورحکام نے بتایا کہ اب تک کورونا کے چار ہی معاملے ہیں۔

ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ میں اب تک 1،239 افراد کے نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جن میں چار افراد کورونا مثبت پائے گئے اور 1،033 افراد کی رپورٹ منفی پائی گئی ہے۔ 202 نمونوں کی جانچ رپورٹ کا انتظارہے۔'

جھارکھنڈ میں مجموعی طور پر 15،186 افراد قرنطینہ سینٹرمیں ہیں جبکہ 131942 افراد کو گھر میں قرنطینہ کیا گیا۔ وہیں اب تک 24،445 افراد قرنطینہ مدت پوری کر چکے ہیں۔

اس میں بتایا گیا کہ محکمہ فوڈ پبلک ڈسٹری بیوشن اور کنزیومر افیئرز ڈپارٹمنٹ نے اپریل میں 100 فیصد اور مئی کے لئے 78.16 فیصد اناج فراہم کیا ہے جو 1،09،552 لوگوں کے لیے مستفید ہیں۔ ساتھ ہی کھانا 1،12،816 افراد کو بھی فراہم کی گئیں۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ حکومت کو دوسرے ریاست کے تقریباً 7،38،881 افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جنہیں کھانا اور رہنے کا انتظام کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details