اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانچ دہائی سے سینچائی منصوبہ نامکمل - bihar

تلیہ ڈھاڈھر سینچائی نہر منصوبے کو قریب پچاس برس پورے ہوگئے ہیں لیکن ابھی تک اس نہر میں پانی نہیں پہنچا ہے جس سے علاقے کے کسانوں کو کاشتکاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانچ دہائی سے سینچائی منصوبہ ادھورا

By

Published : Aug 27, 2019, 9:50 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST

برسوں سے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی یقین دہانی حکومت کی جانب سے کی جارہی ہے لیکن نہر میں پانی ابھی تک نہیں پہنچا۔
نہر کو شروع کرانے کے لیے فتح پور، وزیر گنج بلاک کے درجنوں گاؤں کے کسانوں نے برسوں سے تحریک بھی چلا رکھی ہے۔

واضح رہے کہ ایم پی ستبھاما دیوی کی کوششوں کے بعد یہ تلیہ ڈھاڈھر منصوبے کی شروعات 1964میں بہار اور جھارکھنڈ کے کسانوں کو دیکھتے ہوئے کیا گیا تھا لیکن ابھی تک یہ منصوبہ نامکمل ہے۔

پانچ دہائی سے سینچائی منصوبہ ادھورا۔ویڈیو

تلِیہ ڈھاڈھر پروجیکٹ شروع کرنے کے لیے کسانوں نے ایک میٹنگ بھی کی جس میں گیا ایم پی وجے مانجھی بھی شریک ہوئے اور کسانوں کو یقین دلایا کہ وہ حکومت اور کسانوں کے درمیان کڑی بنکر مسئلے کا حل نکلوائیں گے۔

رکن پارلیمان وجے مانجھی نے بتایا کہ 'تلیہ ڈھاڈھر نہر پروجیکٹ کے تحت اس میں پانی لانے کے لئے وہ متعلقہ محکمہ کے مرکزی وزیر سے اپیل کریں گے اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے سرکاری سطح پر ہرطرح کی پہل کریں گے۔'

انہوں کہا کہ اس منصوبے کے ادھورے ہونے سے درجنوں گاوں آبپاشی سے محروم ہےکسانوں کو کاشتکاری کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کسان شیونندن پرساد نے کہا کہ ہم کسان اس پریوجنا کو شروع کرانے کے لئے ہائی کورٹ سے لیکر سپریم کورٹ تک لڑے ہیں ، مرکزی وریاستی اور جھارکھنڈ کے وزراء سے ملکر گہار بھی لگائی ہے لیکن صرف وعدہ بیانی ہوتی ہے کام ویسے ہی پڑا ہے ۔
انہوں نے اس بار امید ظاہر کی ہے کہ مقامی ایم پی وجے مانجھی دلچسپی لیں گے اور کسانوں کے مسائل کوحل کرائیں گے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 12:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details