اردو

urdu

ETV Bharat / state

ایس آئی او نے عام انتخابات سے قبل اپنا انتخابی منشور جاری کیا

ریاست جھارکھنڈ کے دارالحکومت رانچی میں سٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا (ایس آئی او) نے آئندہ انتخابات کے پیش نظر طلبا یونٹ کا انتخابی منشور (مینوفیسٹو) جاری کیا۔

By

Published : Feb 25, 2019, 9:51 PM IST

tt

طلبا سے جڑے اہم امور و ایشوز کو اٹھاتے ہوئے تنطیم کے قومی سکریٹری سید احمد اور ریاست جھارکھنڈ کے صدر آفتاب عالم نے کہا کہ یہ مینوفیسٹو سبھی سیاسی پارٹیوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔

tt

انہوں نے کہا ' ایس آئی او کی جانب سے تیار شدہ انتخابی منشور میں طلبا سے جڑے اہم مدعے کو جیتنے والے امیدوار لوک سبھا میں پیش کریں گے اور اسمبلی میں بھی ان امور کو اٹھایا جائے گا تاکہ طلبا کو ہونے والی پریشانیوں کو دور کیا جا سکے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے سبھی سکولوں میں حقوقِ تعلیم ایکٹ کو لاگو کیا جائے اور نوجوانوں کو نجی سیکٹروں میں بھی روزگار فراہم کیا جائے۔

انہیں سب امور کو لے کر ایس آئی او نے پورے ملک میں سبھی سیاسی پارٹیوں کو آگاہ کیا ہے اور ان کے نکات پر توجہ دینے کی اپیل بھی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details