رانچی: جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو سیٹوں پر ہوئی ووٹنگ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دونوں سیٹوں میں سے ایک پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سپریمو شیبو سورین نے کامیابی حاصل کی تو دوسری نشست پر بی جے پی کے ریاستی صدر دیپک پرکاش نے جیت درج کی۔
جھارکھنڈ: شیبو سورین تیسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب - شیبو سورین تیسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب
جھارکھنڈ میں راجیہ سبھا کی دو نشستوں پر ووٹنگ ہوئی۔ ان میں سے ایک پر جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے سپریمو شیبو سورین نے تو دوسرے پر بی جے پی کے امیدوار دیپک پرکاش نے کامیابی حاصل کی۔
شیبو سورین تیسری بار راجیہ سبھا کے لیے منتخب
واضح رہے کہ شیبو سورین تیسری بار راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 1998 اور 2002 میں وہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے جبکہ دیپک پرکاش پہلی بار کسی ایوان کے ممبر ہوں گے۔