رگھوور داس نے ضلع کے ایٹ کھوری کے تاریخی مہا بھدر کالی مندر پہنچ کر پوجا کرنے کے بعد شروع ہورہے تین روزہ ریاستی ایٹ کھوری مہوتسو کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ مندر پہنچنے سے قبل سابق وزیراعلیٰ کا رکن پارلیمان سنیل سنگھ، سمریا رکن اسمبلی کسن داس سمیت کارکنان اور مندر انتظامیہ کمیٹی کے اراکین نے خیر مقدم کیا ۔
رگھوور داس نے ایٹ کھوری مہوتسو کی تیاریوں کا جائزہ لیا
جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی نائب صدر رگھوور داس نے جھارکھنڈ کو دولت سے مالامال ریاست بتاتے ہوئے جمعہ کو ریاست کی خوشحالی کی دعا کی ہے ۔
رگھور داس نے ایٹ کھوری مہوتسو کی تیاریوں کا جائزہ لیا
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ جھارکھنڈ دولت سے مالا مال ریاست ہے ۔
وہیں رکن پارلیمان سنیل سنگھ نے سابق وزیراعلیٰ رگھوور داس کے تئیں اظہار تشکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے وزیر اعلیٰ مدت کار کے دوران ایٹ کھوری مہوتسو کو سرکاری مہوتسو کا درجہ حاصل ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے آج ملک ہی نہیں عالمی نقشے پر مہا بھدر کالی مندر اور مہوتسو کی شناخت ممکن ہوسکی ہے ۔
Last Updated : Feb 20, 2021, 6:04 AM IST