پولنگ مرکز پر تعینات پولیس افسر نے یہاں بتایا کہ کچھ شرپسند عناصر بوتھ کے ارد گرد جمع ہو گئے اور قطار میں کھڑے رائے دہندگان کے درمیان کھڑے ہونے لگے ۔
اس پر پولیس کے جوانوں نے انہیں قطار میں کھڑے ہو کر ووٹ ڈالنے کو کہا تو وہ الجھ گئے۔

اس کے بعد بڑی تعداد میں دیہاتیوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا ۔ دیہاتیوں کے پتھراؤ میں کئی جوان زخمی ہو گئے ہیں ۔
اسمبلی انتخابات کے لئے جھارکھنڈ پولیس کے نوڈل آفیسر بنائے گئے ایم ایل مینا نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کے جوانوں کے ہتھیار چھیننے کی کوشش کرنے لگے ۔
ان کو روکنے کے لئے جوانوں کو فائرنگ کرنی پڑی ۔ اس کارروائی میں ایک مقامی نوجوان شدید زخمی ہو گیا، جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔