اردو

urdu

ETV Bharat / state

چائباسا: فاریسٹ گارڈ آفیسرکے مکان پر نکسل حملہ

ریاست جھارکھنڈ کے ضلع پچھمی سنگھ بھوم کے ڈویزن چائباسا میں نکسل وادیوں نے فاریسٹ گارڈ آفیسر کے مکان پر بم سے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے مکان پوری طرح سے منہدم ہوگیا۔

فارسٹ گارڈ آفیسرکے مکان پر نکسل حملہ
فارسٹ گارڈ آفیسرکے مکان پر نکسل حملہ

By

Published : Jul 12, 2020, 5:27 PM IST

نکسلوادیوں کی جانب سے گھر میں موجود افراد کی شدید پٹائی بھی کی گئی۔

اس کے علاوہ گھر کے باہر موجود سواری گاڑیوں، موٹر سائیکل اور اسکوٹی کو نکسیلوں نے نذر آتش کر دیا۔

فارسٹ گارڈ آفیسرکے مکان پر نکسل حملہ

مغربی سنگھ بھوم ضلع ہیڈ کوارٹر چائباسا سے متصل بارکیلا کے علاقے میں ہفتہ کی رات ساڑھے دس بجے نکسلیوں نے ہنگامہ برپا کردیا۔

کولھن فاریسٹ ڈویزن چائباسا کے تحت ستوا علاقے کے بارکیلا میں نکسلیوں نے فاریسٹ آفیسر کے گھر کو بم سے اُڑا دیا۔

یہ واقعہ ہفتے کی رات 10.30 بجے بتایا گیا ہے۔

فاریسٹ گارڈز نے بتایا کہ نکسلیوں نے پٹائی کے ساتھ ساتھ دفتر میں رکھے ہوئے تمام دستاویزات اور ٹیبل کرسیاں بھی نذر آتش کیا۔

انہوں نے کہا کہ دفتر کے احاطے میں رکھی دو چھوٹا ہاتھی گاڑی ، ایک بولیرو کار ، ایک پرانی کار ، دو موٹرسائیکلیں اور ایک اسکوٹی کو بھی نذر آتش کردیا۔

نکسلیوں نے دیہاتیوں کو ہراساں کرنے کا الزام لگا کر جنگل کے محافظوں کو زدوکوب کیا اور دھمکی دی کہ وہ دو دن کے اندر اس جگہ کو خالی کردیں۔

مزید پڑھیں:کیمور: موٹرسائیکل چوری کے الزام میں آٹھ افراد گرفتار

نکسلیوں نے پوسٹر لگا کر اپنی موجودگی ظاہر کی ہے۔

اس سے قبل بھی نکسلیوں نے علاقے میں محکمہ جنگلات کی املاک کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details