بوکارو: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع بوکارو میں محرم پر جلوس نکالتے ہوئے تعزیہ 11,000 وولٹ کی ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگیا جس کی وجہ سے جلوس میں شامل متعدد افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے بری طرح جھلس گئے۔ ان سبھی کو اسپتال لے جایا گیا لیکن یہاں ڈاکٹروں نے چار لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ان میں سے تین کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ بوکارو ضلع کے پیٹروار تھانے کے تحت کھیتکو میں ہفتہ کو محرم کا ماتمی جلوس اس وقت ایک سانحے میں بدل گیا جب تعزیہ اچانک ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگیا۔ دس محرم کے موقعے پر مقامی مسلم کمیونٹی کے لوگوں نے تعزیہ جلوس نکالا۔ تعزیہ کو اٹھاتے ہوئے اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹینشن تار میں پھنس گئی۔ تعزیہ کے جلوس کے لیے رکھی گئی بیٹری بجلی کے تار سے ٹکرانے سے دھماکے سے پھٹ گئی۔ اس دھماکے میں دس افراد بری طرح زخمی ہوئے۔
Bokaro Accident تعزیہ جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سے چار افراد ہلاک - تعزیہ جلوس کے دوران حادثہ
بوکارو کے پیٹوار پولیس اسٹیشن کے تحت کھیتکو میں تعزیہ جلوس کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ تعزیہ اٹھاتے وقت تعزیہ 11 ہزار ہائی ٹینشن تار کی زد میں آگیا اس حادثے میں چار افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد شدید طور پر جھلس گئے۔ Many people Electrocuted During Muharram Procession in Bokaro
یہ بھی پڑھیں: Muharram Procession گیا میں محرم جلوس سے قبل پولیس کا فلیگ مارچ
اس حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد کھیتکوں کے رہائشی ہیں۔ ان میں 21 سالہ آصف رضا، 35 سالہ انعام الرب، 18 سالہ غلام حسین اور ساجد انصاری (18 سال) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صلاح الدین انصاری، ابراہیم انصاری، لال محمد، فردوس انصاری، مہتاب انصاری، عارف انصاری، شہباز انصاری، موجوبیل انصاری، ثاقب انصاری زخمی ہیں۔ ان تمام کا بوکارو جنرل ہسپتال (BGH) میں علاج کیا جا رہا ہے۔ اس واقعہ کے بعد کھیتکو علاقہ میں اہل خانہ اور آس پاس کے لوگوں میں کہرام مچ گیا اور لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ اس کے بعد مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور پر تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی وی سی بوکارو تھرمل اسپتال لایا گیا۔ لیکن یہاں ڈاکٹروں نے 4 لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ ان میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ یہاں لوگوں نے اسپتال میں ایمبولینس کی عدم دستیابی اور بدانتظامی کی وجہ سے کافی ہنگامہ کیا۔ تمام کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بوکارو بھیج دیا گیا ہے۔