اردو

urdu

ETV Bharat / state

Road Accident in Jharkhand جھارکھنڈ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد ہلاک - ہزاری باغ روڈ ایکسیڈنٹ

جھارکھنڈ کے ہزاری باغ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ Hazaribag Road Accident

Road Accident in Jharkhand
جھارکھنڈ سڑک حادثہ

By

Published : Sep 17, 2022, 5:37 PM IST

Updated : Sep 17, 2022, 6:10 PM IST

ہزاری باغ:ریاست جھارکھنڈ کے گریڈیہ سے رانچی جا رہی بس ہزاری باغ کے ٹاٹیجھریا میں حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 5 افراد کے ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے۔ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرڈیہ سے رانچی جا رہی بس ہزاری باغ کے ٹاٹیجھریا میں پُل کو ٹوڑتے ہوئے ندی میں گرگئی۔ اس حادثے میں 5 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے، جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

اس سڑک حادثہ میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو شیخ بہاری ہسپتال ہزاری باغ ریفر کیا جا رہا ہے۔ راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ بس میں پھنسے ہوئے زخمیوں نکالنے کے لیے گیس کٹر مشین کا استعمال کیا گیا۔ مرنے والوں میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ واقعہ ہزاری باغ کے دارو تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ بس گرڈیہ سے رانچی جا رہی تھی۔ بس میں سوار سبھی افراد سکھ برادری کے تھے۔

Last Updated : Sep 17, 2022, 6:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details