اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ انتخابات: کانگریس۔جے ایم ایم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام - Modi address rallies in Khunti, Jamshedpur

وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ پر اقتدار پانے کے لیے خوف کا ماحول بنانے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے آج کہاکہ ان دونوں جماعتوں کا واحد ایجنڈا جھارکھنڈ کو لوٹنا ہے ۔

Modi address rallies in Khunti, Jamshedpur
جھارکھنڈ انتخابات: کانگریس۔جے ایم ایم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

By

Published : Dec 3, 2019, 6:48 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی کے سنیئر رہنما نریندر مودی نے یہاں برسا کالج اسٹیڈیم میں بی جے پی امیدوار کے حق میں ایک انتخابی ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس اور جے ایم ایم کی تاریخ کو دھیان میں رکھتے ہوئے جھارکھنڈ کے لوگوں کو ان دونوں جماعتوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں جماعتوں کی نظر ریاست کے وسائل پر ہے۔

جھارکھنڈ انتخابات: کانگریس۔جے ایم ایم پر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام

انہوں نے کہاکہ کانگریس اور جے ایم کے لیڈر جھارکھنڈ کی ترقی اور صنعت کاری کو فروغ دینا نہیں چاہتے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ ترقی ہونے پر اگر لوگوں کے پاس پیسے آگئے تو ان دونوں جماعتوں کو کوئی نہیں پوچھے گا۔

وزیراعظم نے کہاکہ ” کانگریس اور جے ایم کا واحد ایجنڈا جھارکھنڈ کو لوٹنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار پانے کیلئے یہ دونوں جماعتیں ریاست میں نہ صرف خوف کا ماحول بنا رہی ہیں بلکہ لوگوں کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔ اسلئے میں آپ لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ ووٹنگ کے دن بڑی تعداد میں آپ اپنے حق رائے دیہی کا استعمال کر کے کانگریس اور جے ایم کے جھوٹ اور افواہ کو ہمیشہ کیلئے ختم کردیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ ووٹ کمل کے نشان پر بٹن دبا کر مرکز کی طرح جھارکھنڈ میں بھی پھر سے بی جے پی حکومت بنائیں۔ ایسا ہونے سے بی جے پی کی مرکز اور ریاست کی ڈبل انجن حکومت سے ریاست کی غیر متوقع ترقی ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details