اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: کس کو کتنی نشستوں پر کامیابی؟ - کانگریس

ریاست جھارکھنڈ میں اسمبلی کی 81 نشستوں پر ہوئے انتخابات میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ، کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے عظیم اتحاد کو شاندار کامیابی ملی ہے۔

جھارکھنڈ: کس کو کتنی نشستوں پر کامیابی؟
جھارکھنڈ: کس کو کتنی نشستوں پر کامیابی؟

By

Published : Dec 24, 2019, 12:07 AM IST

اس انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو زبردست نقصان اٹھانا پڑا ہے اور ریاست میں اس کے وزیر اعلیٰ کو بھی شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے۔

جے ایم ایم کو 30، کانگریس کو 16 اور آر جے ڈی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی ہے جبکہ بی جے پی کو 25 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ جے وی ایم کو 3 اور دیگر کو 4 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

جھارکھنڈ: کس کو کتنی نشستوں پر کامیابی؟

جھارکھنڈ میں شاندار کامیابی کے بعد جے ایم ایم کے رہنما ہیمنت سورین نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور اس نتیجہ کو میل کا پتھر قرار دیا۔


راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجسوی یادو نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات پر رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں عظیم اتحاد کی حکومت بنے گی۔'

انہوں نے کہا کہ 'ریاستی اسمبلی انتخابات میں اتحاد نے شاندار جیت درج کی ہے اور ریاست کے اگلے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین ہوں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات ہیمنت سورین کی قیادت میں لڑا جس میں عظیم اتحاد نے زبردست جیت حاصل کی ہے۔'

کانگریس نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں کانگریس، جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور راشٹریہ جنتا دل اتحاد کے حق میں مینڈیٹ کے لیے ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔'

کانگریس نے اپنے سرکاری پیج پر ٹویٹ کرکے کہا کہ 'اس انتخابات میں ریاست کے عوام نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی تقسیم کرنے کی سیاست کو جواب دے کر آئینہ دکھا دیا ہے اور واضح کر دیا ہے کہ گمراہ کن اور پروپیگنڈے کی سیاست نہیں چلے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details