اس اسمبلی حلقہ سے سابق وزیر بڑ کنور گگرائی کو بھی بی جے پی سے ٹکٹ نہ ملنے پر انڈین آزاد آرمی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے تھے۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ایم ایل اے نیرج پورتی نے بھارتیہ جنتا پارٹی اور بڑکنور کی ضمانت ضبط کروا دی ہے۔
انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم ایل اے نیرج پورتی نے مجگاؤں اسمبلی کے عوام کو کامیابی کے لیے ذمہ دار ٹھہرایا۔
جھارکھنڈ مکتی مورچہ نے مجھگاؤں اسمبلی سیٹ پر کامیابی حاصل کر اپنا کھاتہ کھولا انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں اسمبلی حلقے میں جو کام نہیں کر پائے ان کاموں کو وہ پورا کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی حکومت بننے پر مجگاؤں اسمبلی کو زرعی مرکز بناکر صنعت کی شکل میں تبدیل کریں گے۔
انہوں نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی رگھور داس سے جھارکھنڈ کی عوام ناراض تھی جس وجہ سے عوام نے تبدیلی کا من بنا لیا تھا اور اپنے حق رہی دہی کا استعمال کرکے اپنے دل کا بھراس نکالا ہے۔
مجھگاؤں اسمبلی میں انڈین آزاد آرمی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑ رہے سابق وزیر بڑکنؤر گگرائی نے انتخاب میں شکست کے بعد کہا کہ مینڈیٹ کو ہم قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا بی جے پی میں پالیسی اصول ختم ہو چکی ہے اور جھارکھنڈ میں وزیر اعلی رگھور داس اور ریاستی صدر لکشمن گلوا کی ضد نے بی جے پی کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔