سب ڈویژنل پولیس افسر پوجیا پرکاش نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 'دمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ وائی ۔ ایس ۔ رمیش کو ملی خفیہ اطلاع بنیاد پر پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ مذکورہ ٹیم نے گوپی کاندر تھانہ علاقہ کے کھرونی گاﺅں میں سنگھاسن گپتا کے گھر چھاپے ماری کی۔'
مسٹر پرکاش نے بتایا کہ 'چھاپے ماری کے دوران 1325 پیس الیکٹرانک ڈیٹونیٹر، 980 پیس جیلیٹین اور 12 بوری امونیم نائٹریٹ برآمد کی گئی۔ ہر ایک بوری کا وزن 25 کلو گرام ہے۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس کارروائی میں دھماکہ خیز مواد کی نگرانی کرنے والے دو افراد کو گرفتار کیا گیا۔'
سب ڈویژنل پولیس افسر نے بتایا کہ 'گرفتار بدمعاشوں میں مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں سگور دیگھی تھانہ علاقہ کے موڑ گرام باشندہ کرن دیوناتھ اور دمکا ضلع کے رام گڑھ تھانہ علاقہ کے جواری گاﺅں باشندہ جوگیندر مانجھی عرف کارو شامل ہیں۔'