اردو

urdu

دیگر ریاست میں پھنسے مزدوروں کی گھر واپسی شروع

کورونا تباہی کے درمیان حکومت کی کوششوں سے دیگر ریاستوں میں پھنسے لوگوں کی گھر واپسی شروع ہو گئی ہے۔ ایسے میں انتظامیہ کی دیہی علاقوں میں بڑی تعداد میں آنے والوں پر خصوصی نظر ہے۔

By

Published : May 4, 2020, 2:12 PM IST

Published : May 4, 2020, 2:12 PM IST

دھنباد: دوسرے ریاست میں پھنسے لوگوں کی گھر واپسی شروع
دھنباد: دوسرے ریاست میں پھنسے لوگوں کی گھر واپسی شروع

دیگر ریاستوں میں پھنسے جھارکھنڈ کے ضلع دھنباد کے لوگوں کا آنا شروع ہو گیا ہے۔ اس کے بارے میں ڈی سی امیت کمار نے پنچایت کے سربراہ کو حکم دیا ہے کہ وہ ضلع کے دیہی علاقوں میں دیگر ریاستوں سے آنے والے لوگوں کی ہوم قرنطینہ کی نگرانی کریں۔

ڈی سی امیت کمار نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے تمام سربراہوں سے مخاتب ہوئے جس میں انہوں نے تمام سربراہوں سے کہا کہ 'وہ ضلع کے دیہی علاقوں میں دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگ جو ہوم قرنطینہ ہیں ان کی نگرانی کریں۔ باہر سے آنے والے مزدوروں کے لیے مقامی سطح پر ملازمت کا بندوبست کرنا بھی گاؤں کے مکھیہ کی ذمہ داری ہے اور ضلع میں کل 256 مکھیہ ہیں۔

تمام سربراہان بلاک وائز کلسٹر بنا کر یہ کام کریں گے۔ مقامی ضروریات کی بنیاد پر مکھیہ اسکیموں کا انتخاب کریں گے اور ان اسکیموں سے محتاج افراد کو مقامی سطح پر روزگار مہیا کرائیں گے۔

ڈی سی نے باہر سے آنے والے لوگوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ گھر میں قرنطینہ کی سہولیات موجود نہیں ہیں تو انہیں پنچایت عمارت میں قرنطینہ کیا جائے۔ جن کے پاس راشن کارڈ نہیں ہے ان سے آن لائن راشن کارڈ کے لیے درخواست جمع کروانے کو کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details