اردو

urdu

ہیمنت سورین جھارکھنڈ کے 11 ویں وزیراعلی بن گئے

By

Published : Dec 29, 2019, 12:41 PM IST

Updated : Dec 29, 2019, 3:29 PM IST

جے ایم ایم کے رہنما ہیمنت سورین نے آج ریاست جھارکھنڈ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا جس کے بعد وہ جھارکھنڈ کے گیارہویں وزیر اعلی بن چکے ہیں۔

ہمیت سورین کی حلف برداری آج
ہمیت سورین کی حلف برداری آج

جھارکھنڈ کے گورنر دورپدی مرمو نے رانچی کے مورابادی گراؤنڈ پر ہیمنت سورین کو آج وزارت اعلی کے عہدے کا حلف دلایا ہے۔
اس موقع پر مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، کانگریس کے رہنما راہل گاندھی، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، سنجے سنگھ، شرد یادو، تجسوی یادو اور اپوزیشن کے دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

جھارکھنڈ میں 81 نشستوں پر اسمبلی انتخابات ہوئے جس میں جے ایم ایم 30، کانگریس 16 اور آر جے ڈی نے ایک سیٹ پر کامیابی حاصل کی۔

جے وی ایم (پی) نے اپنے تین اراکین اسمبلی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کے لیے سورین کو 'غیر مشروط' حمایت دی ہے۔ بی جے پی نے 25 ، اے جے ایس یو پارٹی نے دو ، سی پی آئی-ایم ایل (لبریشن) اور این سی پی نے ایک ایک اور دیگر نے دو سیٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی پانچ مرحلوں میں پولنگ ہوئی اور 23 دسمبر کو نتائج کا اعلان کیا گیا۔

Last Updated : Dec 29, 2019, 3:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details