اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: لالو کو چائباسا کیس میں ضمانت - سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو

چارہ بدعنوانی کیس میں سزا یافتہ بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو کو ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ انہیں ہائی کورٹ سے چائباسا کیس میں ضمانت مل گئی ہے۔

جھارکھنڈ: لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر آج سماعت
جھارکھنڈ: لالو پرساد یادو کی ضمانت عرضی پر آج سماعت

By

Published : Oct 9, 2020, 8:02 AM IST

Updated : Oct 9, 2020, 1:29 PM IST

رانچی: سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو کی چائباسا ٹریجری کیس کے تعلق سے دائر کی گئی ضمانت کی عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی جس کے بعد انہیں اس کیس میں ضمانت دے دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق لالوپرساد یادو کو چائباسا ٹریجری معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے 5 سال کی سزا سنائی تھی۔ ان کی جانب سے ضمانت کے لئے داخل عرضی میں بتایا گیا کہ ان کی آدھی سزا پوری ہوچکی ہے لہذا انہیں ضمانت دی جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنی بیماری کا بھی حوالہ دیا تھا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ لالو پرساد پر جھارکھنڈ میں چارہ بدعنوانی کے 4 معاملے چل رہے ہیں۔ ان میں سے انہیں تین معاملات میں سزا سنائی گئی ہے۔ دیوگھر کے خزانے سے غیرقانونی طور پر رقم نکالنے کے کیس میں وہ پہلے ہی ہائی کورٹ سے ضمانت حاصل کرچکے ہیں جبکہ چائباسا ٹریجری کیس میں آج سماعت ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی ڈمکا ٹریجری کیس میں ضمانت کی درخواست دائر نہیں کی گئی ہے جبکہ ڈورنڈا غیرقانونی فنڈ کے معاملے میں سی بی آئی عدالت میں سماعت جاری ہے۔

Last Updated : Oct 9, 2020, 1:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details