اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: ووٹرز بے روزگاری سے پریشان

جھارکھنڈ کے 13 اسمبلی حلقوں میں ہفتے کے روز پانچ مرحلے کی پولنگ جاری ہے، لوہارگڑا اور ڈالٹن گنج میں رائے دہندگان ترقی اور بے روزگاری کے معاملات سے پریشان ہیں۔

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: ووٹرز بے روزگاری سے پریشان
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات: ووٹرز بے روزگاری سے پریشان

By

Published : Nov 30, 2019, 10:43 AM IST

ڈالٹن گنج کے لوہارگڑا میں اسمبلی انتخابات میں ترقی کے معاملے پر رائے دہندگان نے زور دیا۔

ایک ووٹر رام وکاس ورما نے کہا کہ میں نے اس پارٹی کو ووٹ دیا جس نے ریاست میں ترقی کا وعدہ کیا۔ مجھے امید ہے کہ پارٹی ترقی کے معاملے پر کام کرے گی۔

ڈالٹن گنج کے رام تیواری نے کہا کہ یہاں ترقی نہیں ہوئی۔ غربت اور بے روزگاری ہے۔ میں نے ان امور پر ووٹ دیا۔ اس بار مجھے لگتا ہے کہ بہت سارے لوگ ووٹ ڈالنے آئیں گے۔ یہاں کے ووٹرز میں کوئی خوف نہیں ہے۔

شروان کمار تیواری نے کہا کہ میں نے بے روزگاری کے خلاف ووٹ دیا ہے۔بہت سے نوجوان ملازمت سے محروم ہیں۔اسی لیے میں نے اس پارٹی کو ووٹ دیا ہے جو روزگار لائے گی۔

اروند تیواری گذشتہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں بجلی اور پانی کی کمی کے مسائل ہیں۔ پچھلے 30 سالوں میں ، کسی بھی حکومت نے کل وقتی بجلی اور پانی کی فراہمی کا کام نہیں کیا۔ بے روزگاری بھی ہے امید کرتے ہیں آنے والی سرکار ان امور پر غور کرے گی۔۔

واضح رہے کہ جھارکھنڈ میں پانچ مرحلے میں 13 سیٹوں پر ووٹنگ جاری ہےجب کہ نتائج کا اعلان 23 دسمبر کو کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details