اردو

urdu

ETV Bharat / state

Controversial Statement of Congress گائے اسمگلنگ کرنے میں بھارت سرفہرست ہے، کانگریس رہنما

دھنباد کانگریس کے کارگزار صدر جلیشور مہتو نے ایک تقریب میں کہا کہ بھارت دنیا میں گائے کا سب سے بڑا اسمگلر ہے اور جو بھی بڑے آٹومیٹک مذبح خانے ہیں وہ برہمنوں کے ہیں۔ Hate Speech of Jaleshwar Mahto in Dhanbad

Controversial Statement of Congress
دھنباد کانگریس کاگزار صدر جلیشور مہتو

By

Published : Oct 29, 2022, 1:39 PM IST

دھنباد:جھارکھنڈ کے شہر دھنباد میں کانگریس کے ریاستی کارگزار صدر جلیشور مہتو کا متنازع بیان سامنے آیا ہے۔ گووردھن پوجا کے حوالے سے ایک تقریب میں انہوں نے برہمن سماج پر ایک متنازع اور قابل اعتراض بیان دیا جس کے بعد ان کے خلاف ناراضگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سابق وزیر اور کانگریس کے ریاستی ورکنگ صدر جلیشور مہتو ایک بار پھر ایک مخصوص ذات پر تبصرہ کرنے پر تنازعات میں گھر گئے ہیں۔ جلیشور کے بیان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے جس میں جلیشور مہتو برہمنوں کو مذبح خانے چلانے والا بتا رہے ہیں۔ Controversial Statement of Jaleshwar Mahto

دھنباد کانگریس کاگزار صدر جلیشور مہتو

جلیشور کے بیان کے بعد برہمن سماج کے لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ انہوں نے ماٹی گڑھا ڈیم گوالا ڈھوڈا میں منعقدہ دو روزہ گووردھن پوجا تقریب کے دوران یہ باتیں کہی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جلیشور مہتو اسٹیج پر کھڑے ہیں اور مائیک پر کہہ رہے ہیں کہ 'بھارت دنیا میں گائے کا سب سے بڑا اسمگلر ہے اور جو بھی بڑے آٹومیٹک مذبح خانے ہیں، وہ برہمنوں کے ہیں۔ اتنا بولنے کے بعد جلیشور مہتو نے اسٹیج پر بیٹھے اپنے ایک برہمن ساتھی کے حامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بابا آپ کو معاف کر دیں گے، آپ اس میں نہیں ہیں بلکہ اس میں بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں۔

جلیشور مہتو کے بیان کے بعد برہمن سماج کی مختلف تنظیموں کے لوگ ان کی سخت الفاظ میں مذمت کر رہے ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ جلیشور مہتو نے پہلی بار قابل اعتراض بیان دے کر کسی خاص ذات کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہو۔ حال ہی میں انہوں نے بھویاں بیلدار سماج کی خواتین کے خلاف ریمارکس دیے تھے جس کی وجہ سے جلیشور کے علاقے میں کافی ناراضگی تھی۔ بھویاں بیلدار برادری کے لوگوں نے جگہ جگہ جلیشور کا پتلا بھی جلایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details