جھارکھنڈ میں 81 سیٹوں کے لیے آج سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ 81 سیٹوں کے آئے رجحان میں جھارکھنڈ مکتی مورچہ کی قیادت والے عظیم اتحاد نے 41 سیٹوں پر سبقت بنالی ہے۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جےپی) کو 30 سیٹوں پر آگے ہے۔
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں جے ایم ایم اتحاد کو سبقت
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ اس میں کانگریس اتحادی پارٹیوں کو 41 اور بی جے پی کو 30 سیٹوں پر سبقت حاصل ہوئی ہے۔
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات
ریاستی الیکشن دفتر کے مطابق کانگریس اتحادی جے ایم ایم کو 41 سیٹوں پر آگے ہے۔ وہیں بی جےپی 30 جھارکھنڈ وکاس مورچہ چار، آل جھارکھنڈ اسٹوڈنٹ یونین (اے جے ایس یو) اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کو دو-دو، کمیونسٹ پارٹی آٖف انڈیا (مارکسی-لینن)اور آزاد امیدوار نے ایک ایک سیٹ پر سبقت بنائی ہے۔
Last Updated : Dec 23, 2019, 1:34 PM IST