رانچی: سیما کو اشوک نگر میں واقع ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ ہٹیا کے ڈی ایس پی راجہ کمار مترا نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر رانچی پولیس نے یہ کارروائی کی اور ملزم خاتون کو گرفتار کر لیا۔ دوسری جانب بی جے پی نے خاتون پر لگے سنگین الزامات کے پیش نظر اسے پارٹی سے معطل کر دیا تھا۔ سیما پاترا پارٹی سے معطل ہونے کے بعد سے فرار چل رہی تھی۔ seema patra arrested for harassment of maid
BJP leader Arrested ملازمہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں بی جے پی رہنما سیما پاترا گرفتار - ranchi police
جھارکھنڈ کے رانچی کے ارگوڑا تھانہ پولیس نے سابق آئی اے ایس افسر کی بیوی اور بی جے پی رہنما سیما پاترا کو بدھ کی صبح ملازمہ پر تشدد کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ BJP leader Seema Patra arrested
قابل ذکر ہے کہ روڈ نمبر ایک، اشوک نگر میں رہنے والی بی جے پی کی معطل لیڈر سیما پاترا پر آئی پی سی کی دفعہ 323/325/346 اور 374 لگائی گئی ہے۔سیما پر ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ ہٹیا ڈی ایس پی راجہ مترا کو معاملے کی تفتیش کے لیے آئی او بنایا گیا ہے۔سیماپاترا پر ایک نوجوان خاتون کو یرغمال بناکر اپنی رہائش گاہ پر طویل عرصے سے مار پیٹ کرنے اور ہراساں کرنے کا الزام ہے ۔ متاثرہ خاتون کو پولیس نے رہا کرالیا ہے۔ BJP leader Arrested
یہ بھی پڑھیں: Students Tied School Staff with Trees: ناراض طلباء کا اسکول اسٹاف کو درخت سے باندھنے کا ویڈیو وائرل