رانچی: جھارکھنڈ میں کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے مکمل طور پر الرٹ کر دیا ہے، وہیں جھارکھنڈ کے رمس ہسپتال میں زیر علاج بہار کے سابق وزیر اعلی لالو پرساد یادو سے ملاقات پر بھی مکمل روک لگا دی گئی ہے،سنیچر کے روز لالو یودو سے ملنے بڑی تعداد میں ان کے چاہنے والے رمس پہنچتے ہیں ۔
اسی دوران ، سکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر احتیاط کے طور پر لیا گیا ہے۔ فی الحال ، اگلے حکم تک کسی بھی چاہنے والوں کو لالو یادو سے ملنے کی اجازت نہیں ہوگی۔