اردو

urdu

ETV Bharat / state

کانگریس اور بی جے پی مسلمانوں کی پسماندگی کی ذمہ دار - وزیراعظم نریندر مودی

اسدالدین اُویسی نے کانگریس اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 70 سالوں سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا ہے، اور مسلمانوں کی پسماندگی کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے۔

asaduddin owaisi targets congress and bjp over backwardness in muslims
کانگریس اور بی جے پی مسلمانوں کی پسماندگی کی ذمہ دار

By

Published : Dec 18, 2019, 7:10 PM IST

جھارکھنڈ کے آخری مرحلے کی ووٹنگ سے قبل آج اے ائی ایم ائی ایم کے سربراہ اسدالدین اُویسی نے مہگاما اسمبلی حلقہ کے سمتپور میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔

اس موقع پر اسدالدین اُویسی نے کانگریس اور بی جے پی کی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے 70 سالوں سے مسلمانوں کو بیوقوف بنایا ہے، اور مسلمانوں کی پسماندگی کیلئے کانگریس ذمہ دار ہے۔

انہوں نے بی جے پی پر بھی نشانہ سادھا اور کہا کہ 'بی جے پی ہندوستان میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کے شہری بناکر رکھنا چاہتی ہے۔

کانگریس اور بی جے پی مسلمانوں کی پسماندگی کی ذمہ دار

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے لباس والے بیان پر بھی سخت تنقید کی اور سوال کیا کہ '2002 میں گجرات میں مسلمانوں کا قتل کرنے والے کس لباس میں تھے؟

انہوں نے پوچھا کہ جھارکھنڈ میں علیم الدین انصاری اور تبریز انصاری کے قاتل کس رنگ کا لباس پہنے ہوئے تھے؟

خیال رہے جھارکھنڈ میں آخری مرحلہ کی ووٹنگ 20تاریخ کو ہوگی، جس کے لیے انتخابی مہم کا آج آخری دن تھا۔

مہگاما اسمبلی حلقہ سے ایم آئی ایم کے امیدوار اشوک سنگھ ہیں۔ یہاں کل 16امیدوار ہیں لیکن مانا جاتا ہے کہ اصل مقابلہ کانگریس، بی جے پی اور مجلس اتحاد المسلمین میں ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details