بیدر: بیدر کے معروف شاعر و صحافی یوسف رحیم بیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 9 نومبر کو علامہ سر ڈاکٹر محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اردو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ 9 نومبر کو ریاست ہی نہیں ملک ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر یوم اردو منایا جاتا ہے۔ یوسف رحیم بیدری نے تعلیمی ملی اور ادبی تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اردو ہماری مادری زبان ہے اور ہندوستانی زبان بھی ہے۔ اس زبان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ عالمی سطح پر بولی پڑھی اور لکھی جانے والی زبان ہے کیونکہ اس زبان میں ہماری تہذیب، ہمارا کلچر پوشیدہ ہے اس لیے اس زبان کی بقا فروغ اور ترقی کے لیے ہم یوم اردو کے موقع پر یہ عہد کریں کہ ہم اپنی مادری زبان کی بقا کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
World Urdu Day عالمی یوم اردو کو بڑے پیمانے پر منانے کی اپیل - Appeal to celebrate World Urdu Day on large scale
بیدر کے معروف شاعر و صحافی یوسف رحیم بیدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال 9 نومبر کو علامہ سر ڈاکٹر محمد اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اردو کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
Published : Nov 3, 2023, 7:02 PM IST
یہ بھی پڑھیں: Lok Sabha Election 2023 ووٹر لسٹ میں مزید نام شامل کیے جائیں: بیدر الیکشن کمشنر
انہوں نے کہا کہ کاروباری احباب اپنے سائن بورڈ پر صرف انگریزی یا پھر علاقائی زبان میں ہی اپنے دکانوں کے نام لکھ رہے ہیں جبکہ علاقہ حیدراباد کرناٹک جو اب کلیان کرناٹک کہلاتا ہے یہاں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان اردو ہے اور اردو ایک کاروباری زبان بھی ہے اس لحاظ سے اپنے سائن بورڈ پر دیگر زبانوں کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی اپنے دکانوں کے نام لکھوائیں۔ یوسف رحیم بیدری نے ادبی تنظیموں تعلیمی اداروں و دیگر تنظیموں کے ذمہ داران سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ 9 نومبر کو شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش کے موقع پر یوم اردو کے حوالے سے بڑے پیمانے پر پروگراموں کا انعقاد کریں۔