ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع گملہ کے پرلکوٹ میں ایک کسان نے تھائی لینڈ میں پائے جانے والے ڈریگن پھلوں کی کاشت شروع کی ہے، پالکوٹ کے ہی 122 ڈسمل میں ودھت منڈل نامی کسان نے تقریباً 2 سال قبل ڈریگن پھل کاشت شروع کی تھی، جس کے اب پھل آنے شروع ہو گئے ہیں۔
دراصل اس پھل کی قیمت بازار میں 600 سے 800 روپے کلو تک کی ہے، ہم نے اس پھل کے سلسلے میں معلوم کرنے کی کوشش کی کہ یہ غیر ملکی پھل کی کاشتکاری کیسے کی گئی اور اس سے متعلق کسان کو اس پھل کے بارے میں کب ذہن میں آیا۔کسان ودھت منڈل نے بتایا کہ وہ دو برس قبل بنگلہ دیش اپنے رشتہ دار کے یہاں گئے تھے، جہاں ان کی نظر تھائی لینڈ میں پائے جانے والے ڈریگن پھل پر پڑی۔
جس کے بعد اس نے اس سلسلے میں معلومات حاصل کی اور اپنے علاقے میں اس کی کاشت کرنے کے بارے میں سوچا اور واپس آنے کے بعد اس نے اپنی 30 ڈسملز زمین پر اس کی کاشت شروع کی۔ جس کا پہلا فصل آنے میں تقریباً دو برس لگتا ہے۔