پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ گووندپور۔دمکا۔صاحب گنج قومی شاہراہ پر آمجوری گاؤں کے نزدیک کچھ لوگ بس پر سوار ہونے کے لئے کھڑے تھے۔ اس درمیان ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھودیا جس کی وجہ سے سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر گاڑی چڑھادی۔ اس حادثے میں چار لوگوں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین دیگر سنگین طور سے زخمی ہوگئے۔
گاڑی سے کچل کر چار افراد ہلاک
جھارکھنڈ کے دمکا ضلع میں مسلیا تھانہ علاقے کے آمجوری گاؤں کے نزدیک گووندپور۔دمکا۔صاحب گنج قومی شاہراہ پر ٹاٹا میجک سواری گاڑی سےکچل کر چار لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔
گاڑی سے کچل کر چار افراد ہلاک
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولس نے جائے واقع پر پہنچ کر سبھی زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں بھرتی کرایا ہے۔ پولس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے دمکا اسپتال بھیج دی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ مہلوکین کی شناخت دھانیشور مرانڈی (58)، ہوپن سورین (52)، دھانیشور کی اہلیہ راسان مرمو (45) اور گائنا مرمو(2) کے طور پر ہوئی ہے۔ سبھی مہلوکین ضلع کے مسلیا تھانہ علاقے کے اگوجوری گاؤں کے رہنے والے تھے۔
TAGGED:
road accident in jharkhand