اردو

urdu

ETV Bharat / state

جھارکھنڈ: 2019 کے اسمبلی انتخابات

الیکشن کمیشن نے ریاست جھارکھنڈ میں اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کیا ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Nov 28, 2019, 11:43 PM IST

بھارت کے انتخابی کمیشن نے عوامی نمائندگی کے قانون 1951 کی دفعہ 126 اے کی ذیلی دفعہ (1)کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے 30 نومبر 2019 (ہفتہ) کو صبح 7.00 بجے سے 20 دسمبر 2019 (جمعہ) شام 5.30 منٹ تک اپنے نوٹیفکیشن میں ایسی مدت قرار دے دیا ہے جس کے دوران کوئی ایگزٹ پول کرانا یا پرنٹ یا الیکٹرانک میڈیا یا کسی دیگر طریقے سے، اس کے نتائج کی اشاعت یا انہیں منظر عام پر لانا، جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی کے 2019 کے لیے جاری عام انتخابات میں ممنوع ہے۔

مزید یہ کہ عوامی نمائندگی قانون 1951 کی دفعہ 126(1) (بی) کے تحت کسی الیکٹرانک میڈیا میں چناؤ کے بعد کے کسی جائزے یا کسی اور سروے کے نتائج سمیت کسی بھی انتخابی نتیجے کو ظاہر کرنا، 48 گھنٹے کی اس مدت کے دوران ممنوعہ ہے جو متعلقہ پولنگ علاقوں میں مذکورہ انتخابات کے ہر مرحلے میں ووٹ ڈالنے کے عمل کے ساتھ ساتھ ختم ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details