پولیس ذرائع نے بتایاکہ بس پر سوار لوگ رانچی سے گیا جارہے تھے تبھی دنوا گھاٹی کے نزدیک بس اور ٹرک کے مابین ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں بس پر سوار سات لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ 26دیگر شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔
بس اور ٹرک کے مابین تصادم، 11 ہلاک - گیارہ افراد ہلاک
ریاست جھارکھنڈ میں ہزاری باغ ضلع کے چوپارن تھانہ علاقہ کے دنوا گھاٹی میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان بھیانک تصادم ہوگیا۔ ٹکر اتنی زبردست تھی کہ موقع پر ہی چیخ وپکار مچ گئی۔
بس اور ٹرک کے مابین تصادم 11 ہلاک ، 22 زخمی
ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو چوپارن واقع اسپتال میں بھرتی کرایا گیا جہاں علا ج کے دوران چار دیگر کی بھی موت ہوگئی ۔ مرنے والوں کی فی الحال شناخت نہیں کی جاسکی ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے سینئر افسران ڈاکٹروں کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر کیمپ کر رہے ہیں۔