اردو

urdu

ETV Bharat / state

بی ایس ایف جوان کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا - ایف ٹی آر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف

سب انسپکٹر پی گائٹ، لائن آف کنٹرول کے اس پار راجوری سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ہلاک ہوگئے۔

بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا
بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا

By

Published : Dec 2, 2020, 2:07 PM IST

گزشتہ یکم دسمبر کو پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ملک کی سرحدوں کا دفاع کرتے ہوئے ہلاک ہوئے بی ایس ایف کے سب انسپکٹر پاوٹنسیٹ گائٹ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایف ٹی آر ہیڈکوارٹر بی ایس ایف، پلوورا، جموں میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا

سب انسپکٹر پی گائٹ لائن آف کنٹرول کے اس پار راجوری سیکٹر میں بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران ہلاک ہوگئے۔ وار میموریل، فرنٹیئر ہیڈکوارٹر پلوورا کیمپ جموں میں آئی جی بی ایس ایف ایس این ایس جموال، تمام بی ایس ایف افسران اور جوانوں نے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

بی ایس ایف جوان کو خراج پیش کیا گیا

اس موقع پر آئی جی بی ایس ایف جموں ایس این ایس جموال نے کہا کہ بی ایس ایف کے پاس بہادر جوانوں کی تاریخ ہے جو اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر بین الاقوامی سرحد اور لائن آف کنٹرول کے تقدس کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ پرعزم رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details