اردو

urdu

ETV Bharat / state

Tawi River Front Project جموں میں توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کا کام شدومد سے جاری

جموں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا کا کہنا ہے کہ توی ریور فرنٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ یہ سوریا پتری کی پوجا کے لیے ایک خوبصورت جگہ بنے اور مصنوعی جھیل کی تعمیر علاقے کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی سمیت پہلا قدم ہے۔

توی ریور فرنٹ پروجیکٹ
توی ریور فرنٹ پروجیکٹ

By

Published : May 18, 2023, 2:15 PM IST

جموں میں توی ریور فرنٹ پروجیکٹ پر کام جاری

جموں: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع جموں میں توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کا کام شدومد سے جاری ہے۔ اسمارٹ سٹی کے تحت دریائے توی میں تعمیراتی امور پر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ توی ریور فرنٹ پروجیکٹ شہری انفراسٹرکچر اور کاروباری مواقع کے استحکام کو یقینی بنائے گا اور منصوبے کے مکمل ہونے کے بعد، یہ کاروباری مواقع فراہم کرے گا اور سماجی ترقی میں مدد گار ثابت ہو گا۔ سماجی انفراسٹرکچر اور تفریحی سہولیات سے عوام کے معیار زندگی میں تبدیلی آئیگی۔ تاہم سماجی کارکن اور ماحولیاتی تبدیلی فرنٹ کے کارکنان نے توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کو ماحولیات مخالف قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔
چند روز قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اس پروجیکٹ پر جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ جموں کے عوام کی امنگیں جلد پوری ہوں گی اور یہ پروجکٹ جلد تیار ہوگا اور اس منصوبہ سے جموں میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور سیاحتی سرگرمیوں سے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا۔
بھوشن کمار جو کہ ماحولیاتی فرنٹ کے چیرمین ہیں، اس پورے معاملہ پر ان کا کہنا تھا کہ جموں توی ریور فرنٹ پروجیکٹ کو سیاحتی مقام بنانے سے بہتر تھا کہ اس میں صفائی مہم شروع کی جاتی، کیونکہ گندے نالے بھی اسی دریا میں مل جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ توی ریور فرنٹ پروجیکٹ مستقبل میں نقصان دہ ثابت ہو گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس دریا کو سیاحت کے نام پر برباد نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا جب پینے والا پانی دریا میں نہیں ہوگا تو ٹورزم کس لیے ہے؟
مزید پڑھیں:گنڈولہ کیبل کار پروجیکٹ نے ایک سال کے دوران ایک سو کروڑ روپیہ کی کمائی کی ،منیجنگ ڈائریکٹر
جموں میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر بلدیو سنگھ بلوریا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا اور کوالٹی کنٹرول کے اقدامات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں کی سہولیات پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔ انتظامیہ شہریوں کو ممکنہ خدمات فراہم کرنے اور مندروں کے شہر جموں کے تمام علاقوں کو ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details