جموں کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں آئی سی یو مشینوں اور آکسیجن کی قلت کے دوران ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کی جانب سے جموں شہر کے بگواتی نگر علاقہ میں ایمرجنسی ہسپتال کا تعمیراتی کام دو ہفتے قبل شروع کیا گیا ہے۔
کووڈ مریضوں کے لیے 500 بیڈز والے ڈی آر ڈی او ہسپتال کا کام جاری ڈی آر ڈی او کی جانب سے ہسپتال کا تعمیری کام 25 مئی تک مکمل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا تاہم، کچھ تاخیر کے سبب سرکاری حکام کے مطابق رواں ماہ کے اختتام تک کووڈ ہسپتال کو حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ دیگر ریاستوں کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی کووڈ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے جبکہ حالیہ کچھ دنوں سے جموں میں ہلاکتوں کی شرح میں بھی اضافہ ہو ا ہے۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفسر ڈاکٹر سنجوگتیا سوڈان نے کووڈ ہسپتال کا دورہ کرنے کے بعد ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'اس ہسپتال میں ڈاکٹروں و پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے بھی خصوصی جگہ کا تعین کیا گیا ہے، جبکہ اس دوران مریضوں کے لیے آکسیجن کا خصوصی بندوبست رہے گا اور اگلے سات دنوں کے اندر اس کا کا تعمیراتی کام مکمل ہوجائے گا۔