انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا درجہ گھٹا کر یونین ٹریٹری بنانے کے بعد جموں کے لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے گئے ہیں۔
موصوف چیئرمین نے ہفتے کے روز یہاں نامہ نگاروں کو بتایا: 'پانچ اگست 2019 کو جموں و کشمیر کو ریاست کے درجے سے محروم کر کے دو وفاقی حصوں میں منقسم کیا گیا۔ ایک سال پورا ہونے کو ہے۔ جہاں بی جے پی اس دن جشن منائے گی۔ وہیں پنتھرس پارٹی اس دن تمام ضلع ہیڈ کواٹروں پر احتجاج درج کرے گی کہ ہمیں ریاست کا درجہ واپس دیا جائے'۔
ہرش دیو نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک دو سو سال پرانی ریاست تھی جس کو یونین ٹریٹری میں تبدیل کیا گیا۔
انہوں نے کہا: 'جموں و کشمیر، ہندوستان میں دو سو سال پرانی ڈوگرہ ریاست تھی۔ اس کا درجہ گھٹا کر اس کو یونین ٹریٹری بنایا گیا'۔ موصوف نے کہا کہ جموں وکشمیر کو یونین ٹریٹری بنانے کے بعد جموں کے لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے گئے ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔