اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں کے بازاروں میں گہماگہمی - Market open jammu

ضلع جموں میں آج ہفتوار لاک ڈاؤن اختتام پذیر ہونے کے ساتھ ہی بازار دوبارہ کھول دیئے گئے، ضلع کے بیشتر علاقوں میں آمد و رفت اور خریداری شروع کردی گئی ہے۔

جموں کے بازاروں میں گہماگہمی
جموں کے بازاروں میں گہماگہمی

By

Published : Sep 4, 2020, 9:23 PM IST

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے بتایا کہ ضلع کت بیشتر بازاروں میں خوب چہل پہل اور رش دیکھنے کو ملا۔ دوکانداروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں۔

جموں کے بازاروں میں گہماگہمی

نمائندے نے بتایا کہ چند علاقوں کو ریڈ زون کے دائرے میں رکھا گیا ہے۔

بتادیں کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تشویشناک اضافے کے پیش نظر جموں شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا تھا، جس کے تحت عوامی نقل و حمل پر سخت پابندی عائد کی گئ تھی۔ تاہم اب ضلع ترقیاتی کمشنر جموں نے ہفتوار لائک ڈاون کو ختم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسز میں آئے روز اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ آج 1047 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے ساتھ ہی کورونا متاثرین کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ وہیں 755 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوئے ہیں۔

کانگریس کے مؤقف میں تبدیلی کیوں؟

ABOUT THE AUTHOR

...view details