نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر جموں دیویندر سنگھ رانا نے جموں میں ایک انٹرویو کے دوران کہا: ’’نیشنل کانفرنس دفعہ 370 کی بحالی کے لئے سپریم کورٹ میں جنگ لڑ رہی ہے جس کو ہم لڑتے رہیں گے، ہمیں سپریم کورٹ پر پورا یقین ہے، ہمارا کیس مضبوط ہے لہٰذا ہمیں یقین ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی بی جے پی کا گزشتہ 70 برسوں سے انتخابی منشور تھا جس کو انہوں نے پورا کیا۔
جموں وکشمیر کے نئے لیفٹیننٹ گونر منوج سنہا کے بارے میں بات کرتے ہوئے دیویندر سنگھ رانا نے کہا: ’’منوج سنہا ایک سیاسی گورنر ہیں لیکن ان کے سیاسی تجربے کا تب ہی فائدہ ہوگا جب وہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے پاس جا کر ان کی نبض دیکھیں گے کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں اور پھر دلی کو اس کے بارے میں بتائیں گے تب ایک مضبوط جموں و کشمیر بنے گا اور مضبوط جموں و کشمیر مضبوط بھارت کی نشانی ہے۔‘‘