مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں سے تعلق رکھنے والے ایک نابالغ لڑکے نے اپنے ہی سوتیلے باپ پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرکے شکایت درج کی تھی، تاہم انہوں نے اس ضمن میں پولیس پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے شکار نابالغ لڑکے اور اسکی نانی نے کہا: ’’مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے باوجود ابھی تک پولیس نے کارروائی کی نہ ہمارا بیان لیا گیا۔‘‘
نابالغ بچے کی نانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کافی عرصے تک اس معاملے میں شکایت درج نہیں کی تھی کیونکہ ’’اُس نے ہمیں بندوق دکھا کر ڈرایا دھمکایا اور کہا کہ پولیس اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔‘‘