جموں: نائب صدر جگدیپ دھنکھر 4 جنوری کو جموں کا دورہ کریں گے اور کئی تقریبات میں حصہ لیں گے۔نائب صدر سیکرٹریٹ نے منگل کو بتایا کہ دھنکھر شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے آٹھویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر کٹھوعہ میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔
نائب صدر4 جنوری کو جموں کا دورہ کریں گے - سکاسٹ جموں کانووکیشن
Vice President to visit Jammu نائب صدر جگدیپ دھنکھر 4 جنوری کو جموں کا دورہ کریں گے اور کئی تقریبات میں حصہ لیں گے۔ موصوف شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں کے آٹھویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے
Published : Jan 2, 2024, 8:23 PM IST
سرکاری بیان کے مطابق نائب صدر اپنے ایک روزہ دورے کے دوران، شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (SKUAST) جموں کے 8ویں کانووکیشن میں مہمان خصوصی ہوں گے۔‘‘کانووکیشن کی تقریب کی صدارت کرنے کے علاوہ نائب صدر کٹھوعہ میں بائیوٹیک اسٹارٹ اپ ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر بھی شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی جموں ایک اے گریڈ یونیورسٹی ہے، جسے انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ (ICAR)، نئی دہلی کے ذریعے تسلیم کیا گیا ہے۔جموں وکشمیر میں ایگریکلچرل یونیورسٹی کے دو میں کمپس ہیں کشمیر میں اس کا میں کیمپس شالیمار میں واقع ہیں۔سکاسٹ جموں کے آٹھواں کانووکیشن کی تقریب جموں کے بابا جیتو آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں یونیورسٹی کے 500 سے زیادہ گریجویٹس اور پوسٹ گریجویٹس (ماسٹرز اور پی ایچ ڈی) طلبہ کو گولڈ میڈل، میرٹ سرٹیفکیٹ اور ڈگریاں دی جائیں گی۔ تقریب میں جموں وکشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، پرنسپل سیکرٹری زراعت پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ جموں و کشمیر، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز، یونیورسٹی کونسل کے ممبران اور بورڈ آف مینجمنٹ سمیت مہمانوں کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گے۔