اردو

urdu

ETV Bharat / state

Jammu vegetable price hike: جموں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، عوام پریشان - جموں سبزیوں کی قیمت

پنجاب، دہلی اور ہماچل سے سبزیوں اور پھلوں کی درآمدات، سیلاب کے سبب، بند ہونے کے سبب جموں و کشمیر میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔ تاجرین کا ماننا ہے کہ درآمدات بحال ہونے کے بعد سبزیوں کی قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ Jammu vegetable price inflation

جموں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، عوام پریشان
جموں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، عوام پریشان

By

Published : Jul 15, 2023, 3:44 PM IST

جموں میں سبزیوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ، عوام پریشان

جموں:شمالی ہند میں بارشوں، سیلابی صورتحال سے جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ بارشوں کے سبب پھلوں اور سبزیوں کی ٹرانسپورٹیشن پر بھی اثر پڑا ہے جس کے سبب اشیاء خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سرمائی دارالحکومت جموں میں بھی سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں جس کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ریاست پنجاب اور ہماچل پردیش میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے کئی اہم سڑکیں بند ہیں جس کے سبب گزشتہ قریب چار دنوں سے جموں و کشمیر میں ان ریاستوں سے آنے والے پھل اور سبزیاں نہیں پہنچ پا رہیں ہے، مقامی باشندوں کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کی آزاد پور منڈی سے بھی سپلائی رک گئی ہے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جموں ضلع کے باشندوں نے دعویٰ کیا کہ ’’بیرون ریاستوں سے پھلوں خاص کر سبزیوں کی درآمدات میں کمی کے سبب جموں میں پھلوں اور سبزیوں خاص کر ٹماٹر تین گنا قیمتوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔‘‘

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی خواتین نے کہا: ’’سبزیوں کی قیمت میں اچانک اور بے تحاشا اضافے کے سبب غریب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ مولی جیسی عام اور روزانہ استعمال میں لائی جانے والی سبزیاں بھی 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں۔ چار روز قبل 100 روپے فی کلو بکنے والے ٹماٹر کی قیمت اب 200 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ جبکہ مٹر بھی 150 سے 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ بازار میں گوبھی اور پالک جیسی سبزیوں کی شدید قلت ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:بھما ندی میں پانی کا اضافہ، شہر میں پینے کے پانی کی قلت

ادھر، پھلوں اور سبزیوں کے کاروبار سے وابستہ تاجرین اور دکانداروں کا کہنا ہے کہ ’’جب تک پنجاب، ہماچل اور دہلی سے سپلائی نہیں آتی، قیمتیں اونچی ہی رہیں گیں۔ ‘‘ قابل ذکر ہے کہ جموں ضلع میں درآمد کی گئی سبزیاں اور پھل زیادہ تر دیہی علاقوں میں فروخت ہو رہے ہیں۔ آر ایس پورہ، بشنہ، اکھنور، ارنیا، نگروٹا جیسے قصبوں میں پھل اور سبزیاں مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details