ریاست اتراکھنڈ میں جموں و کشمیر کے طلبا کے لیے ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس لا اینڈ آرڈر اشوک کمار نے اسپیشل گریونس سیل لانچ کیا ہے۔ ساتھ ہی ایک اسپیشل نوڈل افسر بھی تعینات کی گئی ہیں، جو بچوں کے مسائل کو سنیں گی'۔
حال ہی میں جموں و کشمیر اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن کا ایک وفد ڈی جی پی اشوک کمار سے ملا تھا، جس کے بعد حکومت کی جانب سے گریوینس سیل قائم کیا گیا ہے۔
کمار کے ساتھ میٹنگ میں تنظیم کے ترجمان ناصر کوہامی نے ریاست میں جموں و کشمیر کے طلبا کو پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بات چیت کی اور انہیں حل کرنے کی اپیل کی۔
پولیس کی طرف سے جاری بیان میں ڈی جی پی اشوک کمار نے کہا 'اڈیشنل سپرینٹینڈنٹ آف پولیس ممتا وہرا کو جموں و کشمیر کے طلبا کے مسائل سننے اور انہیں حل کرانے کے لیے نوڈل افسر تعینات کیا ہے'۔