جموں: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز کہا کہ یوٹی کے لوگوں کو ایک یونیک آئی ڈی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی کی تیاری کا مقصد سوشل سکiورٹی فراہم کرنا ہے۔LG On Families Ids in J&K
انہوں نے مزید کہا کہ احتجاجی کشمیری پنڈتوں سے بات کی گئی اور اُن کے بہت سارے مسائل کو حل بھی کیا گیا۔ان باتوں کا اظہار ایل جی منوج سنہا نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
منوج سنہا نے کہا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کو ایک آئی ڈی نمبر فراہم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو مختلف اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کسی کو غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہئے کیونکہ اہل خانہ سے اجازت کے بعد ہی یہ نمبر دیا جائے گا۔Creating Of Families Ids In Kashmir
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ اس یونیک آئی ڈی کا یہ فائدہ ہوگا کہ سب کچھ ایک ہی جگہ پر درج ہوگا جبکہ پنشن اور دوسری اسکیموں سے لوگوں کو سیدھے طور پر فائدہ ملے گا۔social welfare schemes
انہوں نے کہا کہ یہاں کیا ہوتا تھا کہ الگ الگ اسکیموں کے لئے الگ سے قواعد و ضوابط پورے کیے جاتے اور اس یونیک آئی ڈی سے لوگوں کو آسانی ملے گی۔اُن کے مطابق یونیک آئی ڈی سے شفافیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔