جموں: پونچھ حملے کے بعد جموں کے قرب و جوار بالخصوص حساس اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ شہر میں جہاں ناکوں کے جال کو مزید توسیع دی گئی ہے، وہیں حساس مقامات پر سکیورٹی کی نفری میں بھی اضافہ کیا گیا ہے اور انہیں مزید الرٹ بھی رکھا گیا ہے۔ اطلاع کے مطابق پونچھ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جموں شہر سمیت صوبے کے باقی اضلاع میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ بعض مقامات پر سکیورٹی فورسز اہلکار سکوٹر سواروں کو روک کر ان کے بیگوں کی تلاشی لے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز اہلکار مشکوک نظر آنے والے راہگیروں کو بھی روک کر ان کی جامہ تلاشی اور ان کے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد انہیں اپنے اپنے منزلوں کی طرف جانے کی اجازت دیتے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ جموں شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لوگوں پر نظر گزر رکھی جارہی ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لاکر راہگیروں اور گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔