سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بخشی نگر میں واقع وشال میگا مارٹ نامی شاپنگ مال سے جمعہ کی صبح آگ کے شعلے نمودار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس تھانہ بخشی نگر جو جائے واقعہ سے محض دو سو سے تین سو میٹر کی دوری پر واقع ہے، سے پولیس کی ایک پارٹی وہاں پہنچی۔
محکمہ فائرنگ اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز کو جائے واقعہ پر روانہ کرنا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آگ کے شعلوں نے عمارت کی سبھی تین منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور آگ پر قابو پانے کے لئے کم از کم 30 فائر ٹینڈرز استعمال کئے گئے۔
صحافی فہد شاہ کو پولیس نے دوبارہ طلب کیا
بخشی نگر میں واقع اس شاپنگ مال میں گروسری اشیاء، کپڑے، کھلونے، برتن، جوتے، پلاسٹک مصنوعات اور دیگر گھریلو استعمال کی چیزیں فروخت ہوتی ہیں۔