سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم - وسیم رضوی کی درخواست مسترد
سپریم کورٹ نے وسیم رضوی کی جانب سے قرآن مجید کی 26 آیتوں کو منسوخ کیے جانے سے متعلق پی آئی ایل کو خارج کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی درخواست گزار پر پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے جس مسلمانوں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم سپریم کورٹ کے فیصلے کا بڑے پیمانے پر خیر مقدم
اس تعلق سے مفتی محمد آصف نے کہا کہ' عوام کو پورا یقین تھا کہ سپریم کورٹ وسیم رضوی کی درخواست کو مسترد کر دے گا اور بھاری جرمانہ بھی عائد کرے گا۔ جبکہ وسیم رضوی جیسے لوگوں پر 50 ہزار کا جرمانہ کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن کورٹ کا فیصلہ سبھی کے لئے مثال بنے گا اور دوبارہ کوئی بھی کسی بھی مذہب پر تنقید نہ کرسکے گا۔