جموں: راجستھان میں حادثے کے دوران ہلاک ہوئے مِگ 21تربیتی طیارے کے پائلٹ کی لاش کو سرکاری اعزاز کے ساتھ جموں ائرپورٹ پہنچایا گیا۔ جمعرات کی شام ہندوستانی فضائیہ کا ایک MiG-21 طیارہ ریاست راجستھان کے باڑمیر ضلع کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ MIG 21 Crash, Two pilots Killed ہلاک ہونے والے پائلٹس میں جموں کے آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والے لیفٹیننٹ ادویتیا بال بھی شامل ہے۔
جموں کے ایئر فورس اسٹیشن پر پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کی جسد خاکی پہنچائی گئی جہاں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ گلباری کے بعد ائیر کامریڈ جی ایس بھولر (اے او سی) نے راجستھان میں فوت ہونے والے لیفٹیننٹ ادویتیا بال کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں میت کو ان کے آبائی علاقہ آر ایس پورہ روانہ کیا گیا جہاں پر ان کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔