جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی بار منعقد کیے گئے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے انتخابات میں منتخب ہوئے ممبران کو متعلقہ ضلعی افسران نے حلف دلایا۔
جموں ضلع سے منتخب ہوئے 14 ممبران نے عہدے اور رازداری کا حلف لیا۔ پیر کے روز جموں کے گاندھی نگر میں ٹیچرس بھون میں ایک تقریب میں ممبران کو حلف دلایا گیا۔