جموں:قومی دارالحکومت دہلی میں G-20 اجلاس جاری ہے جس میں شرکت کے لیے سربراہان مملکت کی بھارت آمد کا سلسلہ جمعہ سے ہی شروع ہو گیا تھا۔ اس دوران مرکزی حکومت کی جانب سے مختلف ممالک سے آنے والے سربراہان، مندوبین کا استقبال بڑے پیمانے پر کیا جا رہا ہے۔ جہاں اس ضمن میں حکومتی سطح پر کافی تشہیر کی جا رہی ہے وہیں مقامی سطح پر بھی بھارت میں ہو رہے جی 20اجلاس پر خوش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یونین ٹیریٹری کی سرمائی دارالحکومت جموں میں ہفتہ کو دیون دیوی ہائی سیکنڈری اسکول کے طالب علموں نے بھارت میں ہو رہے جی ٹونٹی اجلاس پر خوش کا اظہار اور اس میں شامل ہو رہے لیڈران کا خیر مقدم کرنے کی غرض سے ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا۔ اسکولی طلبہ نے ’’ویلکم جی ٹونٹی‘‘ کے عنوان سے رنگولی تیار کی اور اس ضمن میں پروگرام کا بھی اہتمام کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکولی طلبہ نے بھارت میں ہو رہے جی 20اجلاس کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے بھارت کے لئے نیک شگون سے بھی تعبیر کیا۔