اردو

urdu

ETV Bharat / state

Sports competitions in Tral ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے کھیل مقابلوں کا اہتمام - سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفسیر ستیش کمار

سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے آج ترال کے سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ اور والی بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹورنامنٹس میں ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چوبیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ Sports competitions in Tral

Etv Bharat ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے کھیل مقابلوں کا اہتمام
Etv Bharat ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے کھیل مقابلوں کا اہتمام

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 10, 2023, 3:42 PM IST

ترال میں سی آر پی ایف کی جانب سے کھیل مقابلوں کا اہتمام

ترال: سی آر پی ایف کے 180 بٹالین کی جانب سے آج ترال کے سپورٹس سٹیڈیم میں کرکٹ اور والی بال ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا گیا۔ ان ٹورنامنٹس میں ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی چوبیس ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ مزکورہ کھیل مقابلوں کا افتتاح سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفسیر ستیش کمار نے آرمی کے کمانڈنگ آفسیر، راج کمار پکی اور ایس ڈی پی او ترال مبشر رسول کی موجودگی میں کیا۔

مقامی کھلاڑیوں نے بتایا کہ ترال علاقے میں ایسے ٹورنامنٹ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ سرکاری سطح پر زیادہ ٹورنامنٹ منعقد نہیں ہوتے ہیں۔ سی آر پی ایف افسران کے مطابق ایسے ٹورنامنٹس کا انعقاد اسلئے کیا جارہا ہے تاکہ ہنر مند نوجوانوں کو آگے جانے کا موقع مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد عمل میں لائے گے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ستیش کمار نے بتایا کہ ترال علاقے میں نوجوانوں کے اندر ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے۔ تاہم سی آر پی ایف کی کوشش رہے گی کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ مستقبل میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: NC leader on Ashura Arrangements: محرم کے لیے مناسب انتظامات کیے جائیں، ڈاکٹر جی این بٹ

وہیں گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے شبر گل نائک جو پیشے سے ایک سماجی کارکن ہیں، انہیں میجک بک آف ریکارڈ نے سیوا رتن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ "شبر گل نائیک کو سماجی خدمت کے شعبے میں نمایاں خدمات اور کردار ادا کرنے پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ شبر گل نے فون پر نمائندے کو بتایا کہ ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا ایک اچھی بات ہے، کیونکہ ترال علاقہ ہمیشہ علم وادب کا مرکز رہا ہے۔ جہاں نہ صرف بڑے اسکالرس پیدا ہو ئےہیں، بلکہ یہاں سماجی شخصیات نے گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں اور اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے سماجی خدمات کے میدان میں پہل کی تھی اور اب میرے کام کو سراہنے کی ایک کوشش کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details